Tuesday, April 23, 2024

چودھری شجاعت کی خبر گیری کیلئے گئے تھے، حمزہ شہباز

چودھری شجاعت کی خبر گیری کیلئے گئے تھے، حمزہ شہباز
February 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ چودھری شجاعت کی خبر گیری کے لئے گئے تھے، سیاسی لوگ ملتے ہیں تو سیاسی باتیں بھی ہوتی ہیں۔

سوموار کے روز سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے منہ سے مہنگائی کے ذریعے روٹی چھین لی گئی، عوام اور پارٹیاں مل جل کر ایسے اقدامات کریں کہ ملک کی سمت درست ہو۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ لانگ مارچ آپشن ہے، عمران نیازی کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے، حساب کتاب کا وقت آگیا ہے۔