Friday, April 19, 2024

چشتیاں میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

چشتیاں میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
January 29, 2023 ویب ڈیسک

چشتیاں (92 نیوز) - چشتیاں کے علاقے گجیانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دیا۔

چشتیاں سے فیملی گاڑی پر سوار شادی پر جا رہی تھی کہ گجیانی کے قریب تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ سدرہ بی بی، 6 سالہ عثمان، 3 سالہ عبدالرحمٰن،15 سالہ نوید بی بی،17 سالہ فیضان بی بی، 22 سالہ تسلیم بی بی جاں بحق ہوئے۔ 22 سالہ وحید اور 18 سالہ عنبرین شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو عملہ نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کر دیا ہے۔