Friday, March 29, 2024

چوروں کے سامنے کھڑا ہونے کی وجہ سے روز مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان

چوروں کے سامنے کھڑا ہونے کی وجہ سے روز مقدمات بنائے جا رہے ہیں، عمران خان
October 13, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے چوروں کے سامنے کھڑا ہونے کی وجہ سے روز مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بڑے ڈاکو آزاد۔ چھوٹے چور جیلوں میں ہیں۔ امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔ یہاں طلباء کو تیار کرنے آیا ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے، زنجیریں توڑنی ہیں اور آزادی چھینی جاتی ہے۔ جیل تو چھوٹی چیز ہے، میں  جان کی بازی لگا سکتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابوں میں طلباء سامنے رہے، زیادہ دیر نہیں ہے میں کال دینے والا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے، بزدل انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔