چودھری سرور کا مسلم لیگ قاف میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) - سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ قاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے قریبی ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔ بارہ مارچ کو لاہور میں پریس کانفرنس میں اعلان متوقع ہے۔
چودھری سرور دورہ برطانیہ مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے، وطن واپسی پر چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کریں گے۔