Tuesday, April 16, 2024

چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
May 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین اور برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے ایلکس بالنگر طلال رضا اور منتہیٰ اشرف بھی موجود تھے۔