Saturday, May 18, 2024

چودھری شجاعت کے خط پر مونس الہٰی نے ساری کہانی بیان کردی

چودھری شجاعت کے خط پر مونس الہٰی نے ساری کہانی بیان کردی
July 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کے خط کے سے متعلق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے ساری کہانی بیان کردی۔

صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت کے خط کے بعد مونس الہٰی کی پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چودھری شجاعت سے ملا اور پوچھا کہ کیا آپ نے خط لکھا ہے؟ انھوں نے بتایا پارٹی ارکان کو لکھا ہے کہ کسی کو ووٹ نہ ڈالیں، جس پر ردعمل دیا کہ کیا آپ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، جس پر چودھری شجاعت بولے ایسی کوئی بات نہیں۔

مونس الہٰی مزید بولے انکو کہا کہ فیصلے پر نظرثانی کریں مگر لگتا تھا کمرے میں ان پر بہت زیادہ پریشر تھا، جس پر میں واپس چلا گیا۔