کراچی (92 نیوز) - جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ضمیر کے مطابق جرات مندانہ فیصلہ کیا تھا، ملک بہتری کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی میں معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی کے بیان سے متعلق کہا کہ دوسروں کے اشاروں کے بجائے اپنی سیاست کرنی چاہیے۔ چودھری شجاعت حسین ان کے بڑے ہیں، انہوں نے پنے ضمیر کے مطابق جرات مندانہ فیصلہ کیا تھا۔ پورے خاندان کو ان کے فیصلے کی تلقید کرنی چاہیے۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء نے کہا کہ حکومت نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا۔ تاجربرادری اورہر شہری کوپاکستان کو مضبوط بنانےمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو دوبارہ تسلیم کرلیا ہے۔ ملک میں بہتری آرہی ہے، اب ہم نے آگے بڑھنا ہے۔