Thursday, April 25, 2024

چودھری شجاعت حسین کا وزیراعظم سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ

چودھری شجاعت حسین کا وزیراعظم سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم شہباز شریف سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز ملاقات کی اندرونی کہانی 92 نیوز سامنے لے آیا۔ چوہدری شجاعت نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی لائیں، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بھی کم کریں۔ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مگر عوام کو ریلیف ضرور دیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آتے ہی ڈالر کی قیمت کم کر دی ہے۔ اب مہنگائی کم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے کہا کہ  یہ حساس اور قومی ذمہ داری والا معاملہ ہے کسی کی نہ سنیں۔ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ وزیر اعظم بولے بالکل ایسا ہی ہو گا۔