Saturday, September 21, 2024

چودھری پرویزالہٰی کی سخی سرور ٹی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن کی ہدایت

چودھری پرویزالہٰی کی سخی سرور ٹی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن کی ہدایت
December 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے سخی سرور ٹی ایچ کیواسپتال کی اپ گریڈیشن کی ہدایت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں لاہور چڑیا گھر اور وائلڈلائف پارک میں فوڈ کورٹس بنانے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں لاہور چڑیا گھر سے متصل فوڈ کورٹ کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وائلڈ لائف پارک میں بھی لاہور زو کی طرز پر فوڈ کور ٹ قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اعلیٰ سطح کے ایک اور اجلاس میں  سخی سرورٹی ایچ کیو اسپتال کی اپ گریڈیشن کی ہدایت کر دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بولے فورٹ منرو میں جدید طبی سہولیات سے مزین ٹراما سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان سمیت دوردراز علاقوں کے مکینوں کو صحت کی سہولتوں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔