لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے تحریک انصاف کارکنوں کی گرفتاری اور چھاپوں کی مذمت کی۔
چودھری پرویز الہی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود، اعجاز چودھری، حماد اظہر، سعدیہ سہیل رانا اور میاں محمود الرشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ کسٹوڈین آف ہاوس میرا فرض ہے کہ میں ایم پی اے کے حقوق کی حفاظت کروں۔ جن ایم پی ایز کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے وہ ان چھاپوں کی ویڈیو بنا لیں۔ ان وڈیوز کو اسمبلی کے اندر اور عدالتوں میں بنیادی حقوق کی پامالی کو سبوتاز کرنے کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ شریف خاندان، ن لیگ اور گلو بٹ جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ اب رکنے والا نہیں۔ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔