Saturday, April 20, 2024

چودھری پرویز الہٰی نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

چودھری پرویز الہٰی نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
August 17, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے صوبہ بھر میں ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیراعلی پنجاب نے 74 ایمبولینسز کی چابیاں ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز کے حوالے کیں۔ انہوں نے کہا پاکستان بنا تو انڈیا کی کوشش تھی ہر میدان میں آگے نکل جائے مگر ریسکیو کے شعبے میں مار کھا گیا۔ ریسکیو 1122 واحد ادارہ ہے جس کو بیرون ممالک بھی پہچانا جاتا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں اور افسروں کو  دل کے قریب سمجھتے ہیں۔ وزیراعلی بنا تو اللہ تعالی سے عزت والی کرسی اور اچھی ٹیم کی دعا کی۔ چیف سیکرٹری کو شہباز شریف لے کر آئے ہم نے ان کو دل سے لگا کر رکھا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں فری ادویات بند کردی گئیں تھیں۔ ہم نے دوبارہ شروع کروائیں۔ ریسکیو رسک الاؤنس بحال کیا۔