Tuesday, May 7, 2024

چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا، فواد چودھری

چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے دیا، فواد چودھری
December 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کااختیار عمران خان کو دے دیا۔

فواد چودھری کہتے ہیں اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا تعین عمران خان کریں گے، ق لیگ نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارا ساتھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "عمران خان نے حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کو ایک بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ حکومت کو جلد از جلد انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔"