Friday, March 29, 2024

چودھری پرویز الہٰی نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ ملنا پاکستان کا اعزاز قرار دیدیا

چودھری پرویز الہٰی نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ ملنا پاکستان کا اعزاز قرار دیدیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے آرمی چیف کے لیے سعودی عرب کے سب سے بڑے ایوارڈ کو پاکستان کا اعزاز قرار دے دیا۔ بولے آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈیلیور کرتے نظر آئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کے سب سے بڑے ایوارڈ ”کنگ عبدالعزیز“ کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ بولے ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے۔ آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ آرمی چیف کو ”کنگ عبدالعزیز“ ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔ آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔ پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے۔ ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے، قوم ان کی خدمات کی معترف ہے۔