Saturday, May 18, 2024

چودھری پرویز الہٰی کے پاس نمبر گیم پوری ہے، سبطین خان کا دعویٰ

چودھری پرویز الہٰی کے پاس نمبر گیم پوری ہے، سبطین خان کا دعویٰ
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی کے رہنما سبطین خان کا دعویٰ ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے پاس نمبر گیم پوری ہے۔

سبطین خان نے کہا پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی ہی ہونگے۔  صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ ارکان پرویز الہی کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ 15 اپریل کی شام تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا شہباز شریف کی جہاز میں بیٹھ کر کام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر چلانے کیلئے تھی۔ اگر معیشت کی بہتری کرنی ہے تو حقیقی طور پر کچھ کام کریں تو اچھا ہو گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ق نے وزیراعلی پنجاب کے انتخابات کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی وساطت سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔ ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ نے کہا ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے موقف سنے بغیر فیصلہ دیا ۔ سنگل بینچ کو درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔ اسمبلی کی کارروائی اور اختیارات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابل سماعت تھیں۔