Friday, October 7, 2022

چودھری پرویز الٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
August 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور ، ترقیاتی منصوبوں اور سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا حکومت سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانہ اور مالیہ معاف کر دیا۔ متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ۔ وفد میں محمد محبوب سلطان، غلام بی بی بھروانہ، رانا شہباز احمد اور اعظم چیلہ شامل ہیں۔

وفد کے ارکان نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔