لاہور (92 نیوز) - چودھری مونس الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانت میں4 جولائی تک توسیع کر دی۔
لاہور بینکنگ عدالت نمبر دو کے جج محمد اسلم گوندل نے مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی کی شوگر مل کے ذریعے چوبیس ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ مونس الہی اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ وہ منی لانڈرنگ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ کسی قسم کی کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں غیر قانونی طور پر شامل کیا۔ اس کیس میں ہونے والی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں مگر خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار کر لے گی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد مونس الٰہی کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چار جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جولائی تک توسیع کر دی۔