Tuesday, April 23, 2024

چودھری برادران نے مسلم لیگ ق میں اختلافات کی تردید کردی

چودھری برادران نے مسلم لیگ ق میں اختلافات کی تردید کردی
June 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری برادران نے مسلم لیگ ق میں اختلافات کی تردیدکردی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوارہیں، بے بنیاد افواہیں نہ پھیلائی جائیں، ہماری پارٹی متحد ہے۔

چودھری برادران نے باہمی اختلافات کی تردید کردی، مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان انہیں ہی ووٹ دیں گے۔ غلط افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ق لیگ میں اختلافات کی باتیں بالکل غلط ہیں ق لیگ ایک ہی ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بجٹ صرف پنجاب اسمبلی میں پاس ہوگا جو آئینی اور قانونی ہوگا، عدالت کا پورا فیصلہ آنے دیں پورا الیکشن لڑیں گے۔