Wednesday, May 8, 2024

چودھری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا، مولانا فضل الرحمان

چودھری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا، مولانا فضل الرحمان
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے چودھری برادران نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔ سمجھنے کی ضرورت ہے، اتحادی حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ مولانا فضل الرحمن کے گھر مشاورتی اجلاس میں مختلف آپشن پر غور کیا گیا۔ 23 تاریخ کو ہونے والے اپوزیشن کے لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا تعلقات ٹوٹ چکے، اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔ عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں۔ حکومت آج اجلاس بلا لے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے مہمانوں کی وجہ سے لانگ مارچ 25 تاریخ کو اسلام آباد پہنچے گا تاہم 23 مارچ سے کارکنان قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوجائیں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفود سمیت پارلیمانی اپوزیشن کے اراکین شریک ہوئے۔