Tuesday, April 23, 2024

چودھری برادران اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج ملاقات طے پا گئی

چودھری برادران اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج ملاقات طے پا گئی
February 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چودھری برادران اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج ملاقات طے پاگئی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کے لیے آج شام 4 بجے چودھری برادران کی رہائش گاہ پر جائیں گے۔ شہبازشریف چودھری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر چودھری برادران سے عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے۔

مولانافضل الرحمٰن اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔