Friday, April 26, 2024

چودھری پرویز الہٰی کی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ بنانے کا اشارہ دیدیا

چودھری پرویز الہٰی کی وزیراعظم سے ملاقات، وزیراعلیٰ بنانے کا اشارہ دیدیا
March 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی۔ حکومت نے پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کا اشارہ دیدیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں تحریک انصاف پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے کی حمایت کرے گی۔ ق لیگ عدم اعتماد میں وزیراعظم کی حمایت کرے گی۔

قاف لیگی ذرائع کا کہنا ہے تاحال حکومتی پیشکش قبول نہیں کی، وزیراعظم سے قبل حکومتی وفد نے بھی چودھری برادران سے ملاقات کی۔