Saturday, July 27, 2024

چودھری پرویزالہٰی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

چودھری پرویزالہٰی 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
August 15, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔ احتساب عدالت نے 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلہ آنے تک کیس چلانے کی استدعا منظور کرلی۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ چودھری پرویز الہٰی نے بطوروزیراعلی پنجاب گجرات کے مخصوص حلقوں کے لیے 72 ارب روپے کی بھاری رقم جاری کی۔ چودھری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے میٹنگز میں کک بیکس کے شئیر تک طے کیے،  فاسٹ ٹریک بلز جاری کیے گئے حالانکہ ابھی تک ایگریمنٹ بھی جاری نہیں ہوئے تھے۔

نیب پراسیکیوٹرکے مطابق ایک ہفتہ میں تمام منصوبوں بھاری رقوم ادا کی گئیں، اس کیس کی تفتیش کے دوران مختلف افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔