Saturday, April 27, 2024

چودھری پرویز الہٰی سے چیئرمین ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس اوورسیز کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الہٰی سے چیئرمین ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس اوورسیز کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہٰی اورمونس الہٰی سے چیئرمین ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس اوورسیز کی ملاقات ہوئی۔

چودھری پرویز الہٰی اورمونس الہٰی سے چودھری گلزار کی ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے آئین اور قانون کی بالادستی سب کیلئے مقدم ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر احسن اقدام اٹھایا۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں۔ انہی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس مل کر ملک کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 اس موقع  پر چودھری گلزار نے کہا ایشیاء کی سب سے بڑی اور خوبصورت اسمبلی بنانے پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسمبلی عمارت میں دینی روایات کی عکاسی چودھری پرویزالٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے۔