Saturday, May 18, 2024

چودھری پرویز الہٰی کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

چودھری پرویز الہٰی کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
April 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہٰی کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔ عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم  قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔ تحریک انصاف کے سبطین خان  کا بھی   ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ سامنے آیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ق نے وزیراعلی پنجاب کے انتخابات کے لیے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی وساطت سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔ ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ کا کہنا تھا ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے موقف سنے بغیر فیصلہ دیا ۔ سنگل بینچ کو درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں تھا۔ اسمبلی کی کارروائی اور اختیارات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابل سماعت تھیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے 16 اپریل کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب  کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے اختیارات بحال کرتے ہوئے انہیں شفاف انتخاب یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔