Wednesday, April 24, 2024

چودھری محمد سرور سے بہت پرانا اور اچھا رشتہ ہے، چودھری پرویز الہٰی

چودھری محمد سرور سے بہت پرانا اور اچھا رشتہ ہے، چودھری پرویز الہٰی
April 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے چودھری محمد سرور سے بہت پرانا اور اچھا رشتہ ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں چودھری محمد سرور کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔ وہ جو بھی کہتے ہیں میں نے کچھ نہیں کہنا ۔ سارا شور شرابہ انہوں نے کیا ہے۔ جب کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو دبا کر بیٹھ جائیں گے تو ہنگامہ ارائی ہو سکتی۔ ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی سارا لڑائی جھگڑا ن لیگ نے لگایا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا ہماری پوری تیاری تھی ہمارے نمبر ان سے زیادہ تھے ۔ جب الیکشن پراسس شروع ہوا تو جو لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکٹ ہوئے تھے ہمارے لوگوں نے جا کر انہیں کہا کہ آپ کی یہ جگہ نہیں۔ جب وہ حکومتی بینچز کی جانب آنے لگے تو ان پر حملہ کر دیا گیا ۔ اس کے بعد ڈپٹی سپیکر کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ اب چھ تاریخ کو اجلاس ہو گا اور الیکشن ہو گا ۔