چمن (92 نیوز) - چمن میں پاک افغان سرحد کو ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔
سرحد کو دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کے بعد کھولا گیا، چمن بارڈر کو 13 نومبر کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد احتجاجاٌ بند کیا گیا تھا۔
افغان حکام نے واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے اور قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی دونوں ممالک کے بھائی چارے کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پاک افغان سرحد پر پاک افغان ٹرانزٹ دوبارہ بحال ہوگئی۔ سرحد کے کھولنے سے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔