Friday, April 26, 2024

چینی سیاح واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے  

چینی سیاح واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے پہنچ گئے  
October 17, 2016
لاہور(92نیوز)چین سے آنے والے سیاحوں نے واہگہ بارڈر پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول کو گرما دیا چینی سیاحوں نے پیغام دیا  کہ پاکستانی اور چینی یک جان دو قالب ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کی سیر کو نکلے چینی سیاح لاہور پہنچنے کے بعد پنجاب رینجرز کی پریڈ دیکھنے واہگہ بارڈر پہنچے اس موقع پر چینی سیاحوں نے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر  پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ چینی سیاحوں نے کہا انہیں پاکستان اور پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت ہے یہاں سے ملنے والا پیار وہ کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گے۔ چینی سیاحوں کو زیرو  پوائنٹ پر بھی لے جایا گیا واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے بعد چینی سیاح ہوٹل روانہ ہو گئے۔