Thursday, April 25, 2024

چینی کمپنی شیااومی نے لچکدار موبائل فون بنانے کا اعلان کر دیا

چینی کمپنی شیااومی نے لچکدار موبائل فون بنانے کا اعلان کر دیا
October 19, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب دنیا کی کئی ٹیکنالوجی کمپنیاں لچکدار موبائل فونز کی تیاری میں مصروف ہیں، ایسے میں چینی کمپنی شیااومی بھی میدان میں کود پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف چینی موبائل کمپنی شیااومی نے بھی لچکدار موبائل کی تیار ی پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چینی ماہرین ٹچ سکرین کا حامل لچکدار موبائل تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ اس سے قبل ٹیکنالوجی کی دو معروف کمپنیوں ایل جی اور سام سنگ نے لچکدار موبائل فونز کی تیاری کا اعلان کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس فون کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ پروٹو ٹائپ فون انتہائی پتلی اور لچکدار سکرین پر مشتمل ہے۔ یہ موبائل شیااومی کمپنی کے جدید ایم آئی یو آئی سوفٹ ویئر کی مدد سے چلائے جائیں گے۔