Tuesday, May 7, 2024

چینی ماہرین فلکیات کائنات کے لائٹ ہاوسز (پلسر سٹارز) پر تحقیق کرینگے

چینی ماہرین فلکیات کائنات کے لائٹ ہاوسز (پلسر سٹارز) پر تحقیق کرینگے
November 12, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) کائنات کے لائٹ ہاوس کہلوانے والے پلسر سٹارز چینی ماہرین فلکیات کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چین نے اس حوالے سے سیٹلائیٹ بھی لانچ کر دیا ہے۔ پلسرسٹارز ایسے ستارے ہیں جو برقی اور مقناطیسی لہریں خارج کرتے ہیں۔ چینی سیٹلائٹ میں حساس سینسرز نصب ہیں جو پلسر سٹارز کی برقی لہروں کو پکڑ کر اس کے صحیح مقام کا تعین کرے گا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیٹلائٹ 220 کلوگرام وزنی ہے اور اسے چائنا ایروسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ماہرین نے بنایا ہے۔