Thursday, April 25, 2024

عمران خان سے چینی سفیر کی بنی گالا میں ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

عمران خان سے چینی سفیر کی بنی گالا میں ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال
October 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چینی سفیر مسٹر سن وی ڈانگ نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور سی پیک منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کےمطابق چینی سفیر وفد کے ہمراہ بنی گالہ پہنچے۔  عمران خان سے ملاقات  کے دوران  چینی سفیر نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت کے تحفظات پر بات چیت کی اور عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت کے تحفظات دور کیے جائیں گے جبکہ چئیرمین تحریک انصاف  کا کہنا تھا کہ  اقتصادی راہداری منصوبے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔  چینی سفیر اور عمران خان کے درمیان اسلام آباد لاک پلان اور مجوزہ دھرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا