Thursday, April 25, 2024

کراچی الیکٹرک کمپنی کو ایک بار پھر فروخت کر دیا گیا

کراچی الیکٹرک کمپنی کو ایک بار پھر فروخت کر دیا گیا
October 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی الیکٹرک ایک بار پھر بک گئی ، شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی دو ہزار پانچ میں نجکاری کی گئی ۔  دوہزار آٹھ میں ابراج گروپ نے معاہدے کے تحت بہتر فیصد شیئرز کے ساتھ الیکٹرک کو خرید لیا ۔ تفصیلات کےمطابق اب ایک بار پھر آٹھ سال بعد ابراج گروپ نے کے الیکٹرک کو شنگھائی پاورالیکٹرک کمپنی کو فروخت کردیا طے شدہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کے1.77ارب ڈالرز کے اسٹیکس شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کو دیئے گئےہیں کے الیکٹرک پاور کے 66.4 فیصد شیئرز شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹیڈ کو دیئے گئے ہیں۔ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی چین کی اسٹیٹ اون کمپنی ہے۔