سی پیک کے تحت 80 کنٹینرز پر مشتمل پہلا تجاری قافلہ گوادر پہنچ گیا

گوادر(92نیوز)سی پیک کے تحت80کنٹینرز پر مشتمل پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔ کنٹینرز کایہ قافلہ کاشغر سے خنجراب ، شاہراہ قراقرم برہان ، ڈیرہ اسماعیل خان ژوب کوئٹہ کے مغربی روٹ کے ذریعے گوادر پہنچا۔ قافلے کو راستے بھر میں سیکورٹی فراہم کی گئی ۔
ادھر تجارتی سامان مشرق وسطٰی اور افریقی ممالک لے جانے کے لئے چائنہ لی ہی نامی بحری جہازگوادر پورٹ کے برتھ نمبر دو پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف تیرہ نومبرکو کنٹینر افریقا لے جانے والے مال بردار جہاز کو الوداع کریں گے۔
سی پیک کے تحت 80 کنٹینرز پرمشتمل پہلا تجارتی قافلہ گوادر پہنچ گیا۔تجارتی سامان مشرق وسطٰی اور افریقی ممالک لے جانے کے لئے چائنہ لی ہی نامی بحری جہاز گوادر پورٹ کے برتھ نمبر دو پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔