Saturday, May 4, 2024

چین سی پیک سے متعلق حکومتی پالیسیوں سے خوش ہے، خالد منصور

چین سی پیک سے متعلق حکومتی پالیسیوں سے خوش ہے، خالد منصور
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کہتے ہیں چین سی پیک سے متعلق حکومتی پالیسیوں سے خوش ہے۔

معاون خصوصی خالد منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سی پیک میں سست روی سے متعلق تاثر غلط ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق سرمایہ کاروں کے مسائل حل کئے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا، چینی صدر نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین میں ملکی ترقی کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت 20 اجلاس سی پیک سے متعلق ہوئے، وزیراعظم نے خود ہر میٹنگ میں شرکت کی، ان کی ذاتی دلچپسی کو چین کی قیادت نے سراہا۔

معاون خصوصی برائے سی پیک کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کیلئے ون ونڈو آپریشن کے تحت کام ہو رہا ہے۔ اگر کسی کے مسائل حل نہ ہوں تو ہم موجود ہیں۔ چین کی کمپنیز پہلے بھی پاکستان میں کئی منصوبے کرچکی ہیں، زراعت کے شعبے میں بھی چینی سرمایہ کار انویسٹ کریں گے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سی پیک کیلئے ون ونڈوآپریشن کے پیچھے وہ کھڑے ہیں۔