Saturday, May 4, 2024

چین : دنیا کا سب سے لمبا اور اونچا شیشے کا پل دوبارہ کھول دیا گیا

چین : دنیا کا سب سے لمبا اور اونچا شیشے کا پل دوبارہ کھول دیا گیا
October 6, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں واقع دنیا کا سب سے لمبا اور اونچا شیشے کا پل عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ پل کے دوبارہ کھلنے کا اعلان ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کرلیا اور دل کھول کر تصاویر بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق شیشے کا پل چین کے صوبہ ہنان میں تعمیر کیا گیا ہے۔ چار سو تیس میٹر لمبے پل پر بیک وقت ایک ہزار کے قریب افراد کھڑے ہو سکتے ہیں جبکہ یہ دس ہزار سے زائدسیاحوں کا وزن ایک دن میں برداشت کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ شیشے کے پل کو 12روز قبل بند کر دیا گیا تھا۔