Tuesday, April 23, 2024

چین نے پاکستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر فراہم کردیئے، رقم اسٹیٹ بینک کو موصول

چین نے پاکستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر فراہم کردیئے، رقم اسٹیٹ بینک کو موصول
June 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - چین نے پاکستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر فراہم کردیئے، اسٹیٹ بینک کو رقم موصول ہوگئی۔

ملکی معیشت کو سہارا مل گیا، چین کی جانب سے پاکستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر فراہم کردیئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کو چین کی جانب سے رقم موصول ہو گئی ہے۔

چین کی جانب سے رقم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کنسورشیم سے  2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا قرض آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیا گیا ہے، جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔