چین کی بھی بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیانات کی کھل کر مخالفت

بیجنگ (92 نیوز) - چین نے بھی بی جے پی ترجمان کے توہین آمیز بیانات کی کھل کر مخالفت کردی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن کہتے ہیں مختلف تہذیبوں اور مذاہب کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔ مختلف تہذیبوں اور مختلف مذاہب کو برابری کی بنیاد پر رہنا چاہئے۔۔۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کو اشتعال اور تعصب کو ترک کرنا چاہئے۔ مزید کہا کہ اُمید کرتے ہیں کہ بھارت صورتحال کو مناسب طریقے سے حل کرے گا۔