Thursday, April 25, 2024

چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین کا پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور حمایت کا اعلان
February 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چین نے ایک بار پھرپاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کی بھرپور حمایت اور پاکستان کی تعمیرو ترقی کیلئے بھرپور تعاون کا اعلان کردیا۔

چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ مل کر چلنے کو تیارہے اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات شاندار رہی، پاک چینی اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی ترقی کا زینہ ہے، جس کے مستقبل میں مزید فوائد حاصل ہوں گے۔ چینی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان میں زراعت کی ترقی اور اسے ترقی یافتہ بنانے کیلئے مدد کو تیار ہے۔

بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ون چائنہ پالیسی پر غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ دفاع، زراعت، سائنس خاص طور پر سی پیک پر تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔