Thursday, May 2, 2024

چین : کاروں کے بعد بجلی پر چلنے والی بسیں اور ٹرک بھی سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کر لیا

چین : کاروں کے بعد بجلی پر چلنے والی بسیں اور ٹرک بھی سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کر لیا
October 12, 2016
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین  میں بجلی سے چلنے والی  کاروں کے بعد بسیں ، ٹرک اور ٹیکسیاں بھی سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے لیے سنکیانگ میں دس ہزار سے زائد چارجنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق چین میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسیں،  ٹرک، صفائی کی گاڑیاں اور ٹیکسیاں بھی تیار  کی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سنکیانگ کے علاقے میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے مزید دس ہزار سے زائد چارجنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ارمچی اور ترپان سمیت دیگر شہروں اور اہم سیاحتی مقامات میں بجلی کی گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔