Thursday, April 25, 2024

بھارت کا مسعود اظہرکودہشتگرد قرار دینے کا معاملہ موخر

بھارت کا مسعود اظہرکودہشتگرد قرار دینے کا معاملہ موخر
October 2, 2016
نیویارک(92نیوز)مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں لانے کا بھارتی خواب پورا نہ ہوسکا، چین کے تکنیکی اعتراض پر معاملے کو موخر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ چین کا ہمیشہ سےیہی موقف رہا ہے کہ 1267 کمیٹی کو اپنےاصولوں پرقائم رہنا چاہئے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پرسلامتی کونسل کےتمام ارکان سےمشاورت کےبعد اپنا فیصلہ دینا چاہیے، اپنےتحریری جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسعود اظہرکیخلاف قرارداد کےحوالےسےاعتراضات موجود ہیں، قرارداد کوتکنیکی بنیادوں پر روکنے کا مقصد کمیٹی کو وقت دینا ہے تاکہ وہ متعلقہ فریقین کےساتھ سنجیدگی سے بات چیت کرسکے، چین نے رواں برس مارچ میں مسعود اظہرپرعالمی پابندیوں کیخلاف بھارتی قرارداد پراعتراض لگا کراسےروک دیا تھا،امریکا، برطانیہ، فرانس، بھارت اور دیگرچودہ ممالک نےاس قرارداد کی حمایت کی تھی، بھارت چھ ماہ سےمسعود اظہرکیخلاف قرارداد پرچینی اعتراض کو ختم کرانے کے لئے بیجنگ سےرابطےکررہا تھا تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا، چین کا موقف ہےکہ بھارت اس حوالے سے پاکستان سے براہ راست بات کرے۔