Thursday, March 28, 2024

چین نے براہماپترا کا پانی روک دیا

چین نے براہماپترا کا پانی روک دیا
October 1, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک)پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں بھارت کے گلے پڑ گئی  چین نے دریائے براہما پترا پر بھارت کا پانی روک دیا پانی روکنے کا مقصد تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر ہے ۔ ہائیڈرو پراجیکٹ کی وجہ سے بھارت کی پانچ ریاستوں کو پانی کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کےمطابق بڑھک باز بھارت کو پاکستان کو پانی بند کرنے کی دھمکی الٹی پڑ گئی  پاکستان کا پانی بند کرنے والے  بھارت کا اپنا پانی چین نے بند کردیا چین نے تبت سے آنے والے  براہما پترا  دریا کا پانی بند کردیا۔ چین نے پانی کی بندش کا اقدام اپنے اہم اور سب سے بڑے ہائیڈرو پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ چین نے تبت کے مقام پر دوہزار چودہ سے ایک  آبی منصوبہ شروع کررکھا ہے جس کے لیے اس نے بھارت کا پانی بند کردیا اس دریا کی بندش سے نہ صرف بھارت  بلکہ بنگلہ  دیش کا پانی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے ،چین کی جانب سے بارہویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت برہما پترا پر تین منصوبے لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ برہما پترا پر لگائے گئے اس پراجیکٹ کی تکمیل  دوہزار انیس میں متوقع ہے۔