Tuesday, April 23, 2024

چین نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا

چین نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا
October 24, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی انجینئرز کا کہنا ہے ٹرین چھ سو کلومیٹر کا فاصلہ صرف ایک گھنٹے میں طے کرے گی یعنی شہری بیجنگ سے شنگھائی صرف دو گھنٹوں میں پہنچ جایا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں ریلوے کنسٹرکشن سے وابستہ حکومتی ادارے نے دنیا کی تیزترین ٹرین تیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرین صرف ایک گھنٹے میں 600 کلومیٹر فاصلہ طے کرے گی۔ چینی انجینئرز ابتدائی طور پر اس ٹرین کا تجربہ جلد ہی کریں گے۔ یہ ٹرینیں مقناطیسی قوت سے چلیں گی۔ چینی انجینئرز 200 کلومیٹر فی گھنٹہ طے کرنے والی ٹرینیں بھی تیار کر رہے ہیں۔ ان ٹرینوں کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ دوسری ٹرینوں کی نسبت دس فیصد کم ایندھن استعمال کریں گی۔