Thursday, April 25, 2024

ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ: چلی نے یوراگوئے کو تین ایک سے ہرا دیا

ورلڈکپ کوالیفائنگ راﺅنڈ: چلی نے یوراگوئے کو تین ایک سے ہرا دیا
November 16, 2016
سانتیاگو (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راونڈ میں چلی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوروگوئے کو تین ایک سے شکست دے دی۔ چلی کے فٹ بالر ایلیکسز سیشز نے زخمی ہونے کے باوجود دو گول کرکے اپنے ملک کی فتح کو یقینی بنایا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کپ دو ہزار اٹھارہ کے کوالیفائنگ راونڈ کے ایک میچ میں چلی اور یوروگوئے کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ چلی کی ٹیم نے سولہویں منٹ میں پہلا گول کیا جس کے بعد یوروگوئے کی ٹیم نے بھی میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن چلی کے فٹ بالر الیکسز سیشز نے یوروگوئے کے کھلاڑیوں کی ایک نہیں چلنے دی اور چوراسی منٹ زخمی حالت میں کھیلتے ہوئے دو گول سے اپنی ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنا دیا۔