Monday, April 22, 2024

پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کیلئے بچوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کیلئے بچوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
October 25, 2016
فیصل آباد(92نیوز)پی ٹی آئی کارکنان دو نومبر کو کپتان کی کال پر اسلام آباد بند کرنے کی تیاریاں تو کر ہی رہے تھے مگر اب تو ننھے کھلاڑی بھی میدان میں کود پڑے ہیں، کہتے ہیں اسکول سے چھٹیاں لے کر دیں دھرنے میں جانا ہےجبکہ ساتھ ساتھ تیاریاں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ اسلام آباد بند کرنے اس بار بڑوں کے ساتھ  بچے بھی پرعزم ہیں ننھے کھلاڑی، پارٹی پرچم اوڑھے اور کپتان کے روپ میں ڈھلے اسکول سے چھٹیاں لے کر دھرنے میں جانے کی ضد پکڑے بیٹھے ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ دو نومبر کا انتظار خاصا مشکل ہے جبکہ مائیں بھی ننھے کارکنان کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نظر آ رہی ہیں۔ دھرنے میں ابھی کچھ دن باقی ہیں لیکن فیس پینٹنگ کئے اور بلے اٹھائے یہ بچے دھرنے میں شرکت کی تیاری مکمل کئے بیٹھے ہیں۔