Saturday, May 18, 2024

بچہ حوالگی کیس : حمیرا ارشداور احمد بٹ نےصلح نامہ عدالت جمع کرادیا  

بچہ حوالگی کیس : حمیرا ارشداور احمد بٹ نےصلح نامہ عدالت جمع کرادیا  
October 7, 2016
لاہور(92نیوز)گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل احمد بٹ کے دل اپنے بچے کے لئے موم ہو گئےدونوں نے چھ سالہ بچے کی تحویل کے بارے میں صلح نامہ عدالت میں جمع کرا دیا ۔ تفصیلات کےمطابق حمیرا ارشد اور احمد بٹ گارڈین عدالت میں پیش ہوئے جہاں حمیرا ارشد کی جانب سے بچے کی تحویل کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت کے روبرو حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے صلح نامہ پیش کیا جس کے تحت ہفتے میں دو دن بچہ اپنے باپ احمد بٹ کے پاس وقت گزارے گا جبکہ پیر سے جمعہ تک بچہ اپنی ماں کے پاس رہے گا۔عدالت کے سامنے دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اگر حمیرا ارشد ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے لئے بیرون ملک ہوں گی تو بچہ اس مدت کے دوران اپنے باپ کے پاس ہی رہے گا ۔ احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ صلح نامہ دونوں کی باہمی رضا مندی سے تیار کیا گیا ہے، عدالت نے صلح نامہ کی روشنی میں چھ سالہ علی تحویل کے لئے درخواست نمٹا دی۔