Thursday, March 28, 2024

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
April 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کو تین تین نام بھیج دیئے گئے، چیف سیکرٹری کے لئے طاہر خورشید، یو سف نسیم اور عبداللہ سنبل کا نام شامل ہے جبکہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور انعام غنی کا نام شامل ہے۔

ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو گرفتارکرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس سے انہوں نے انکارکیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے کہا کہ خواجہ صاحب نے تسلیم تو کیا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پارٹی ہدایات کے خلاف ووٹ دیں گے۔ ڈیفیکشن قانون پر عمل درآمد کی حمایت پرشکریہ۔

ادھر دوسری جانب ن لیگی رہنماء رانا مشہود کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر نگران وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ مزید کہا کہ پولیس آرڈریننس میں واضح ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پولیس چیف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔