Thursday, March 28, 2024

چیف جسٹس پاکستان نے دورہ بھارت کی دعوت مسترد کر دی

چیف جسٹس پاکستان نے دورہ بھارت کی دعوت مسترد کر دی
September 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاک بھارت بڑھتی کشیدگی کے باعث چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھارت کے دورے کی دعوت مسترد کر دی۔ انہیں بھارتی چیف جسٹس نے اکیس سے تئیس ا کتوبر تک نئی دہلی میں ہونےوالی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان وفود کے دوروں کا سلسلہ بھی رک گیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے بھارت کے دورے کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی چیف جسٹس نے پاکستانی ہم منصب کو نئی دہلی میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا تھا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوابی خط میں کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکتا۔ یہ کانفرنس 21 سے 23 اکتوبر کو نئی دہلی میں ہونا ہے۔