چھتیس گڑھ (92 نیوز) - چھتیس گڑھ میں بھارتی حکومت کا الیکشن کا ڈرامہ ناکام ہوگیا۔
بھارت علیحدگی پسند تحریکوں کا گڑھ بن گیا، باغی روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں حال ہی میں بھارتی حکومت نے اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے چھتیس گڑھ میں انتخابات کا ڈھونگ رچایا جس کی مجموعی آبادی 29.44 ملین ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان انتخابات میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔