چھٹی کے روز ملک بھر میں ٹریفک حادثات نے 15 افراد کی جان لے لی

ڈیرہ اسماعیل خان/ اسکردو/ لاہور (92 نیوز) - چھٹی کے روز ملک بھر میں ٹریفک حادثات نے 15 افراد کی جان لے لی جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریلر کی ٹرک کو ٹکر کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 2 زخمی بھی ہوئے۔ اسکردو میں مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے، 18 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے باعث 3 افراد جان سے گئے۔