Saturday, April 20, 2024

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
September 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایک سو ستر رنز کا ہدف چودھویں اوور میں ہی دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔

انگلش ٹیم نے فل سالٹ کے دھواں دھار 88رنز کی بدولت 170 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں پر با آسانی حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز27، ڈیوڈ ملان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 26اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں شاداب خان نے حاصل کیں۔

چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 169 بنائے ، کپتان بابراعظم نے ناقابل شکست 87رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ افتخاراحمد31، حیدرعلی 18 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویلے اور سام کیورن نے دو دو جبکہ ٹوپلی اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری اور فائنل میچ 2 اکتوبر اتوار کو کھیلا جائے گا۔