Tuesday, May 21, 2024

چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں، فواد چودھری

چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں، فواد چودھری
April 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کہتے ہیں چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں۔

ہفتہ کو پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کا مسئلہ 90 روز میں انتخابات ہیں، اصل واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔

فواد چودھری نے کہا کہ اتنی بزدل حکومت کوئی ہوسکتی ہے جو کہے الیکشن کی طرف نہیں جانا۔ جب اسمبلی ٹوٹی ہے تو الیکشن بھی ہونے ہیں، ان باتوں پر وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو سازش کے تحت بحران میں مبتلا کیا گیا، ان باتوں پر وزیراعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنماء بولے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ظلم کیا، حکومت میں سے کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔

مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، یو این جنرل اسمبلی اجلاس عمران خان کے دور میں ہوا، عمران خان نے ایران اور سعودی عرب تعلقات بحالی کی بات کی تھی۔