Friday, July 19, 2024

چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری

چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری
May 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کر دی گئی۔

چلڈرن اسپتال لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ سامنے آ گیا۔ بصیر پور اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کاشف کے دونوں ہاتھ الگ ہو گئے تھے۔ چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے گئے۔

چلڈرن اسپتال کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے آپریشن کیا۔ ڈاکٹر اسلم راو کہتے ہیں بچے کا آپریشن کامیاب ہوا اور وہ روبصحت ہے اور وراڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

کاشف کو ہاتھ کٹنے پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ لایا گیا تھا جہاں سے مریض کو چلڈرن اسپتال لاہور ریفر کیا گیا تھا۔